عالمی ادارہ خوراک کی غزہ میں قحط کے خطرے کی ایک بار پھر نشاندہی

March 27, 2024

فائل فوٹو

عالمی ادارہ خوراک نے غزہ میں ممکنہ قحط کے خطرے کی ایک بار پھر نشاندہی کی ہے۔

روم سے عرب میڈیا کے مطابقعالمی ادارہ خوراک شمالی غزہ میں غذائی قلت کا شکار بچوں کی تعداد میں ریکارڈ اضافہ ہو گیا ہے۔

عالمی ادارہ خوراک کے مطابق دو سال سے کم عمر ہر تین میں سے ایک بچہ شدید غذائی قلت کا شکار ہے۔

عالمی ادارے کے مطابق شمالی غزہ کی 70 فیصد سے زیادہ آبادی بدترین فاقہ کشی میں مبتلا ہے۔