رمضان باسکٹ بال ایونٹ آج شروع

March 28, 2024

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) آل پاکستان رمضان کپ 3x3باسکٹ بال ٹورنامنٹ جمعرات سے اسلام آباد میں شروع ہوگا ۔ ایونٹ میں مردوں کیساتھ خواتین کے بھی مقابلے ہونگے ۔ مینز ڈپارٹمنٹل ٹورنامنٹ میں آرمی، واپڈا، نیوی، پولیس سمیت 12 ٹیمیں مدمقابل ہونگی جبکہ کلب ٹورنامنٹ میں 48 اور ویمنز ٹورنامنٹ میں 12 ٹیمیں ایکشن میں ہونگیں ۔