نادرن بائی پاس، جھاڑیوں سے 2 افراد کی گولیاں لگی لاشیں ملیں

March 28, 2024

کراچی(اسٹاف رپورٹر)نادرن بائی پاس چلغوزی کٹ کے قریب جھاڑیوں سے 2 افراد کی لاشیں ملیں ، جنہیں گولیاں مار کر قتل کیا گیا ہے، تفصیلات کے مطابق منگھوپیر تھانے کی حدود نادرن بائی پاس چلغوزی کٹ مدینہ مسجد کے قریب سے 2 افراد کی لاشیں ملیں، جنہیں سر اور سینے میں گولیاں مار کر قتل کیا گیا ہے،لاشوں کی اطلا ع پرپولیس کی بھاری نفری نے موقع پرپہنچ کر لاشوں کے تحویل میں لیااور ریسکیو ایمبولنس کے زریعہ عباسی اسپتال منتقل کی جہاں پر ایک لاش کی شناخت شاہ زمان ولد علی نواز کے نام سے ہوئی ہے جو گلی نمبر A-8محلہ سنگو لین بروہی گوٹھ لیاری کا رہائشی ہے،18اگست 2023سے لاپتہ تھا جس کامقدمہ 29فروری 2024 کو چاکیواڑہ تھانے میں درج کیا گیا تھا،دوسری لاش کی تاحال شناخت نہیں ہوسکی تھی تاہم چاکیواڑہ پولیس نے بتایاہےکہ شاہ زمان کے ساتھ دو مزید افراد کے لاپتہ ہونے کا مقدمہ درج ہے جن میں عبداللہ اور شعیب شامل ہیں ۔شاہ زمان کے کزن نے بتایا ہےکہ 18 اگست کو شاہ زمان ملیر اپنے ماموں کے گھر جارہا تھا راستے سے نامعلوم افراد نے اسے اغواء کردیا اور وہ تاحال لاپتہ تھابدھ کو اس کی لاش کی اطلاع ملی ہے۔