ایک کروڑ 82 لاکھ روپے اسلحے کے زور پر چھین لئے گئے

March 28, 2024

کراچی(اسٹاف رپورٹر رپورٹر)سکھن کے علاقے میں مسلح ملزمان ایک کروڑ 82 لاکھ روپے اسلحے کے زور پر چھین کر فرار ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق بدھ کی دوپہر رواں برس کی سب سے بڑی واردات ہوئی، موٹرسائیکل پر سوار تین مسلح ملزمان نے بینک سے رقم نکلوانے والے نجی کمپنی کے ایڈمن منیجر سے ایک کروڑ 82 لاکھ روپے چھینے اور ملزمان فرار ہو گئے۔واردات کا مقدمہ سکھن پولیس نے وقاص خالد حسین نامی ملازم کی مدعیت میں درج کرلیا، پولیس کے مطابق بدھ کی دوپہر دانیال انڈسٹریز پرائیویٹ لمیٹڈ کے منیجر بلال محمود ڈرائیور کے ہمراہ حبیب میٹروول پورٹ قاسم برانچ سے ایک کروڑ 82 لاکھ روپے نکلواکر علی دانیال انڈسٹریز پورٹ قاسم جارہے تھے کہ دوپہر کے وقت موٹرسائیکل پر سوار تین ملزمان نے تعاقب کے بعد بلال محمود سے ایک کروڑ 82 لاکھ روپے چھین لیے۔ پولیس نے شہری کی درخواست پر مقدمہ درج کرکے تحقیقا ت شروع کردی ہے۔