جے ڈی سی کے تحت ہزاروں راشن بیگز تقسیم

March 28, 2024

کراچی(اسٹاف رپورٹر)جے ڈی سی فاؤنڈیشن پاکستان کی جانب سے رمضان المبارک میں مستحق افراد میں راشن کی تقسیم کا عمل جاری ہے ، رمضان المبارک کے پہلے عشرے کے اختتام تک جے ڈی سی فاؤنڈیشن نے سندھ بھر میں مستحق افراد میں چار ہزار راشن بیگز تقسیم کردیے ہیں ۔فاؤنڈیشن کی پریس ریلیز کے مطابق راشن بیگز کی تقسیم کے عمل میں جے ڈی سی کو ڈی پی ورلڈ کا تعاون حاصل رہا۔ جے ڈی سی فاؤنڈیشن پاکستان کی جانب سےپہلے مرحلے میں کراچی ، حیدرآباد،سکھر، میرپورخاص، لاڑکانہ اور دادو میں مستحق خاندانوں میں راشن کی تقسیم کی گئی، جے ڈی سی فاؤنڈیشن پاکستان کے جنرل سیکریٹری ظفر عباس نے کہا کہ گذشتہ کئی برسوں سے نہ صرف رمضان بلکہ پورا سال یتیموں ، بیواؤں اور مستحق خاندانوں میں راشن بیگز کی تقسیم جاری رہتی ہے۔