جامعہ کراچی: ایل ایل ایم فائنل سالانہ امتحانات 2021ء کے نتائج کا اعلان

March 28, 2024

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ناظم امتحانات جامعہ کراچی کے مطابق ایل ایل ایم فائنل سالانہ امتحانات برائے2021 ء کے نتائج کا اعلان کردیاگیاہے۔نتائج کے مطابق امتحانات میں 36 طلبہ شریک ہوئے،06 طلبہ کو فرسٹ ڈویژن جبکہ 17 طلبہ کو سیکنڈ ڈویژن میں کامیاب قراردیاگیا۔کامیابی کا تناسب 63.89 فیصدرہا۔