ٹرین حادثہ، بیوہ کو ایک کروڑ ملیں گے

March 28, 2024

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جنوبی نے ڈھرکی کے قریب ملت ایکسپریس اور سرسید ایکسپریس میں تصادم کے واقعے کے حوالے سے ٹرین حادثے میں جاں بحق شہری جاوید اقبال کی اہلیہ کا پاکستان ریلوے کے معاوضے کی ادائیگی کے کیس میں پاکستان ریلوے کو جاں بحق شہری کی اہلیہ کو ایک کروڑ سے زائد ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دے دیا۔