وزیرتعلیم کا کوٹ رادھا کشن کادورہ ،صفائی نہ مناسب لائٹس

March 28, 2024

لاہوور(خبرنگار)وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے گورنمنٹ ہائی سکول کوٹ رادھا کشن کااچانک دورہ کیا ، انہوں نے امتحان کاعمل دیکھا ۔ کلاس رومز میں نامناسب لائٹس ، صفائی اور صاف پانی کا مناسب انتظام نہ ہونے پر سخت برہمی کا اظہار کیا جبکہ کمپیوٹر لیب فعال نہ ہونے پر بھی شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے سکول انتظامیہ کو فوری طور پر کمپیوٹر لیب فنکشنل کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے سکول میں اپنی مدد آپ کے تحت واٹر فلٹریشن پلانٹ لگانے کا بھی اعلان کیا۔ رانا سکندر حیات نے کہا کہ سرکاری سکولوں کے معیار کی بہتری کیلئے اچانک دوروں کا سلسلہ شروع کیا ہے۔ سکولوں کی بہتری اور مناسب سہولیات کی فراہمی کیلئے آخری حد تک جائیں گے ۔