چینی شہریوں سمیت تمام غیرملکیوں کی سکیورٹی سخت کرنیکی ہدایت

March 28, 2024

لاہور(کر ائم رپو رٹرسے،کرائم رپورٹر) آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے آڈیو پیغام میں کہا کہ پاکستان میں چینی سرمایہ کاری اور سی پیک پراجیکٹس پر حملہ پاکستان کی معیشت اور آزادی پر حملہ ہے، آئی جی نے ویڈیو لنک اجلاس کی صدارت کی ،انہوں نےہدایات دیتے ہوئےکہاکہ یوم شہادت حضرت علی ؓ اوررمضان المبارک کے آخری عشرے میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے جائیں ،انہوںنے کہا کہ ʼʼتحفظ دہلیز تکʼʼ کے سلوگن سے ورچوئل وویمن پولیس سٹیشنز کا آغاز کیا جا رہا ہے، اپ گریڈ وویمن سیفٹی ایپ، پنجاب پولیس سیفٹی ایپ، ایمرجنسی ہیلپ لائن 15 کے ذریعے خواتین گھر بیٹھے پولیس کی مدد اور رسائی حاصل کر پائیں گی ، انہوں نے نے کہا کہ موٹرسائیکلوں پر حفاظتی انٹینا لگانے کی مہم تیز کی جائے ، آئی جی نے چینی سمیت تمام غیر ملکی شہریوں کی سکیورٹی فول پروف کرنیکی ہدایت کی ،انہوں نےکہاکہ15 اپریل سے پنجاب میں غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکی شہریوں کے انخلا کا عمل دوبارہ شروع کرنے جا رہے ہیں ۔