اروند کیجریوال کا شراب پالیسی کیس میں آج بڑا انکشاف کرنے کا امکان

March 28, 2024

فائل فوٹو

نئی دہلی کے وزیرِ اعلیٰ اروند کیجریوال کا شراب پالیسی کیس کے حوالے سے آج بڑا انکشاف کرنے کا امکان ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اروند کیجریوال کی اہلیہ سنیتا کیجریوال نے بتایا ہے کہ اروند آج شراب پالیسی کیس میں بڑا انکشاف کرنے والے ہیں۔

سنیتا کیجریوال کا کہنا ہے کہ وزیرِ اعلیٰ کو آپ سب کی فکر ہے، وہ نام نہاد شراب پالیسی کیس میں رقم کے مقام کا انکشاف کریں گے۔

واضح رہے کہ 21 مارچ کو نئی دہلی کے وزیرِ اعلیٰ اروند کیجریوال کو گرفتار کیا گیا تھا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اروند کیجریوال پر شراب پالیسی میں گھپلے کا الزام ہے۔

نئی دہلی کے گرفتار وزیرِ اعلیٰ اروند کیجریوال اس وقت انفورسمینٹ ڈائریکٹوریٹ کی تحویل میں ہیں۔