رانا ثناء اللّٰہ کیخلاف کراچی میں مقدمے کی درخواست، ایس ایچ او کو نوٹس جاری

March 28, 2024

رانا ثناء اللّٰہ—فائل فوٹو

سیشن جج جنوبی کراچی نے مسلم لیگ ن کے ر ہنما رانا ثناء اللّٰہ کے خلاف کراچی میں مقدمے کے اندراج کے لیے درخواست پر سماعت کی ہے۔

سیشن جج جنوبی کراچی نے ایس ایچ او پریڈی پولیس اسٹیشن اور ایس پی کمپلین سیل کو نوٹس جاری کر دیا۔

سیشن جج جنوبی نے فریقین سے 30 مارچ تک جواب طلب کر لیا۔

درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ 25 مارچ کورانا ثناء اللّٰہ نے بانیٔ پی ٹی آئی کو قتل کی دھمکیاں دیں۔