ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں سابق وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست دائر کردی گئی۔
اندراج مقدمہ کی درخواست میں ایس پی، ایس ایچ او تھانہ کوہسار کو فریق بنایا گیا۔
درخواست گزار نعیم پنجوتھا کا کہنا ہے کہ رانا ثناء اللّٰہ کے خلاف رپورٹ پولیس کو دی، پولیس نے رانا ثناء اللّٰہ کے خلاف مقدمہ درج نہیں کیا۔
نعیم پنجوتھا کی جانب سے دائر کی گئی درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ رانا ثناء اللّٰہ کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست منظور کی جائے۔
ایڈیشنل سیشن جج طاہر عباس سِپرا نے 3 اپریل کو سماعت مقرر کردی۔