ماسکو کنسرٹ ہال پر حملہ آوروں کے یوکرینی شہریوں سے تعلق کے شواہد ملے ہیں، تحقیقاتی کمیٹی

March 28, 2024

تصویر سوشل میڈیا۔

روس کے دارالحکومت ماسکو کے قریب کنسرٹ ہال میں مسلح افراد کے حملے کے واقعہ کی تحقیقات کرنے والی روسی کمیٹی کا کہنا ہے کہ حملہ آوروں کے یوکرینی شہریوں سے تعلق کے شواہد ملے ہیں۔

روسی تحقیقاتی کمیٹی کے مطابق حملہ آوروں کو یوکرین سے نقدی اور کرپٹو کرنسی موصول ہوئی تھی۔

ماسکو سےخبر ایجنسی کے مطابق ماسکو میں جمعے کو کنسرٹ ہال میں حملے میں 140 سے زیادہ افراد ہلاک ہوئے تھے۔

خبر ایجنسی کے مطابق روسی خفیہ ایجنسی نے حملے کا الزام امریکا، برطانیہ اور یوکرین پر لگایا ہے۔