اہم شاہراہوں کی دھلائی کا کام، فوری عملدرآمد شروع کیا جائے، مرتضیٰ وہاب

March 29, 2024

کراچی (اسٹاف رپورٹر)مئیر کراچی وچیئرمین سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ بیرسٹر مرتضی وہاب نے ہدایت کی ہے کہ رمضان کے بعد اتوارکے دن صفائی کا کام انجام دیا جائےاہم شاہراہوں کی دھلائی کا کام فوری عملدرآمد شروع کیا جائےاجلاس کی صدارت کرتے ہوئےانہوں نے کہا کہ جی ٹی ایس پر آنے والے کچرے کوکارآمدبنانے کے لئے لائحہ عمل ترتیبدیں جب تک سائنٹفک جی ٹی ایس بنانے کا عمل جاری ہے فی الحال کوئی قلیل مدت حل نکلنا چائیے، انہوں نے مزید ہدایت کی کہ سڑکوں وپلوں کے کناروں سے مٹی کی صفائی یقینی بنائی جائے، انہوں نے کہا کہ لیاری اور ضلع وسطی میں صفائی کا کام بہت بہتر ہوا ہے جہاں شکایات ہیں انہیں بھی فوراً حل کیا جائے۔ اجلاس میں ایم ڈی سالڈ ویسٹ سید امتیاز علی شاہ، ایگزیکٹو ڈائریکٹر آپریشن طارق نظامانی،ایگزیکٹو ڈائریکٹر فنانس رحمت اللہ شیخ،ڈائریکٹر صابر شاہ و دیگر افسران کے علاوہ نجی کمپنیز کے عہدیداران موجود تھے۔ میئرکراچی نے کہا کہ عوام کے مسائل حل کرناانکی ترجیح ہے شکایات کا فوری ازالہ یقینی بنایا جائے،اس موقع پر انہوں نے شکایت کے ازالے کے لئے ہیلپ لائن نمبر 1128پر خود کال کی اور ہیلپ لائن کے فعال ہونے پر اطمینان کا اظہار کیا ۔