غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث 2 ملزمان گرفتار

March 29, 2024

کراچی( اسٹاف رپورٹر )ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل نے غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔کارروائی کے دوران کروڑوں مالیت کی ملکی و غیر ملکی کرنسی برآمد کر لی گئی۔گرفتار ملزمان میں محمد ریاض اور فیض اللہ شامل ہیں۔ملزمان کو کراچی کے علاقے بہادرآباد سے گرفتار کیا گیا۔ملزمان حوالہ ہنڈی اور کرنسی کی غیر قانونی ایکسچینج میں ملوث تھے۔