عقیدہ ختم نبوت پرکوئی سمجھوتہ نہیں،قرآن کے نفاذکی جدوجہد کرناہوگی،لیاقت بلوچ،امیر العظیم

March 29, 2024

لاہور(نمائندہ خصوصی) قائم مقام امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ نے سپریم کورٹ میں مبارک احمد ثانی کیس فیصلہ کے خلاف نظرثانی درخواستوں کی سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکمران، ریاستی ادارے اور آئینی ادارے جان لیں کہ عقیدہ ختمِ نبوتؐ، تحفظِ ناموسِ رسالتؐ اور حفاظتِ قرآن پر اسلامیانِ پاکستان کوئی کمپرومائز نہیں کریں گے۔ مزید برآں سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی امیر العظیم نے منصورہ میں خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہرمسلمان کو داعی کا کردار ادا کرکے معاشرے میں قرآن کے نظام کو نافذ کرنے کی جدوجہد کرنا ہوگی۔