اچھی کارکردگی پرپولیس افسروں اوراہلکاروں میں انعامات تقسیم

March 29, 2024

لاہور (کر ائم رپو رٹرسے،کرائم رپورٹر) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے اچھی کارکردگی کامظاہرہ کرنے پر ایس پی اقبال ٹاؤن اخلاق اللہ تارڑ، ایس پی صدر سدرہ خان، اے ایس پی چوہنگ کامل مشتاق، اے ایس پی رائے ونڈ شاہ رخ خان، اے ایس پی احمد گلشن راری سرکل نصر اللہ ملک، ڈی ایس پی ٹاؤن شپ افتخار وریا اور ایس ڈی پی او مسلم ٹاؤن عاطف معراج کو تعریفی لیٹرز دئیے جبکہ گرین ٹاؤن، نواب ٹاؤن، ستو کتلہ، رائے ونڈ، جوہر ٹاؤن اور وحدت کالونی تھانوں کے ایس ایچ اوز اور دیگر ملازمین کوبھی انعامات دئیے گئے ۔ مزید برآں آئی جی نے جرائم بڑھنے کی وجہ شہر میں 10 نئےتھانے نہ بننا قراردیدی ، انہوں نے 10 نئے تھانوں کے قیام کیلئے ایک ارب 77 کروڑ روپے فراہم کرنے کا مطالبہ کیا تھا، محکمہ داخلہ پنجاب نے نئے تھانوں کے لئے مطلوبہ رقم کو غیر معمولی قرار دیتے ہوئے سمری آئی جی آفس کو واپس بھجوادی۔آئی جی نے سمری میں جرائم کی بڑھتی ہوئی شرح سے بھی محکمہ داخلہ کو آگاہ کیا ۔انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ایس ایچ او رائے ونڈ لاہور انسپکٹر ابرار حیدر کو گیلنٹری ایوارڈ سے نوازا ہے۔