گیس کی قیمتوں میں اضافہ 3وجوہات کی بناء پرہورہاہے،ترجمان

March 29, 2024

لاہور(اپنے نامہ نگار سے) سو ئی ناردرن گیس پائپ لائنز کے ترجمان نےواضع کیاہےکہ گیس کی قیمت میں اضافہ تین وجوہات کی بنیاد پر ہورہا ہے۔ اول یہ کہ گیس کے مقامی ذخائر مسلسل کم ہورہے ہیں۔ آر ایل این جی کی اوسط قیمت تقریباً 3,500 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو جبکہ گھریلو شعبے کی اوسط قیمتِ فروخت تقریباً 1,100 روپے ہے۔