امریکہ کا بھارت ،اسرائیل کیلئے نرم گوشہ ہے، لیفٹیننٹ جنرل (ر)عبدالقیوم

March 29, 2024

لاہور(خبرنگار)گورنمنٹ کالج یونیورسٹی میں فلسطینی اور کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لئے ایکس سروس مین سوسائٹی کے زیر اہتمام سیمینار ہوا ۔ پنجاب یونیورسٹی ، یونیورسٹی آف انجینئرنگ ، ہوم اکنامکس اور یونیورسٹی آف گجرات سمیت 11 تعلیمی اداروں کے طلباء نے شرکت کی۔ سینیٹر لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقیوم نےکہا کہ امریکہ کا ہندوستان اور اسرائیل کے لیے نرم گوشہ ہے۔