فرانس میں بالوں کی ساخت کی بنیاد پر امتیازی سلوک روکنے کا بل منظور

March 29, 2024

فرانس کے سیاہ فام رکن اولیویئر سلوا بالوں کی ساخت کے حوالے سے بل پارلیمنٹ میں پیش کر رہے ہیں(تصویر سوشل میڈیا)۔

فرانس کی پارلیمنٹ کےایوان زیریں میں بالوں کی ساخت کی بنیاد پر کام کی جگہ پر امتیازی سلوک روکنے کا بل منظورکرلیا گیا۔ فرانس میں زیادہ تر سیاہ فام خواتین کو امتیازی سلوک کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

رکن پارلیمنٹ اولیور سرووا نے کہا کہ بل کی منظوری کے بعد بالوں کے انداز، رنگ، لمبائی یا ساخت کی بنیاد پر کام کی جگہ پر ہونے والے کسی بھی امتیازی سلوک پر جرمانہ ہوگا۔

تقریباً 20 امریکی ریاستوں میں اسی طرح کے قوانین موجود ہیں جنہوں نے بالوں کے ساتھ امتیازی سلوک کو نسل پرستی کے اظہار کے طور پر شناخت کیا ہے۔

برطانیہ میں مساوات اور انسانی حقوق کمیشن نے اسکولوں میں بالوں کی ساخت کے حوالے سے امتیازی سلوک کے خلاف رہنما اصول جاری کیے ہیں۔