عید کا پہلا روز، کراچی میں کتنی گرمی ہوگی؟

April 10, 2024

فائل فوٹو

ملک بھر میں آج عید الفطر منائی جا رہی ہے، ایسے میں محکمہ موسمیات نے اپنے فرائض انجام دیتے ہوئے آج کے دن بھی موسم کی صورتحال سے آگاہ کیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران کراچی میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج، عید کے پہلے روز شہر میں کم سے کم درجہ حرارت 25.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 سے 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک بڑھنے کا امکان ہے۔

کراچی میں ہوا میں نمی کا تناسب77 فیصد ہے جبکہ مغرب سے7 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔