کراچی: سفاری پارک میں جھولے سے گر کر بچہ زخمی

April 12, 2024


کراچی کے سفاری پارک میں جھولے سے گر کر بچہ زخمی ہوگیا، بچے کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

سی سی ٹی وی فوٹیج کے مطابق رولر کوسٹر کے دوسرے راؤنڈ میں بچہ جھولے سے گرا۔

ڈائریکٹر سفاری پارک امجد زیدی کا کہنا ہے کہ رائیڈ کے دوران بچہ سیفٹی بیلٹ کے بغیر کھڑا تھا۔

لوگوں نے بچے کو منع کیا لیکن اس نے سیفٹی بیلٹ نہیں لگائی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ بچے نے ایس او پیز فالو نہیں کیے۔ واقعے کی تفتیش جاری ہے۔