ٹین ڈاؤننگ اسٹریٹ میں ہونے والی عید ملن تقریب تنازع کا شکار

April 15, 2024

ٹین ڈاؤننگ اسٹریٹ میں ہونے والی عید ملن تقریب تنازعے کا شکار ہوگئی۔

برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ وزیراعظم رشی سونک کی طرف سے عید ملن تقریب آج ہوگی۔

حکمران جماعت کنزرویٹیو پارٹی کے رہنماؤں سمیت کاروباری رہنماؤں نے عید ملن پارٹی کے بائیکاٹ کا اعلان کیا ہے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق عید ملن پارٹی کا بائیکاٹ حکومت کی طرف سے اسرائیل کی حمایت پر کیا گیا ہے۔

ترجمان ڈاؤننگ اسٹریٹ کا کہنا ہے کہ غزہ جنگ سے متعلق انسانی خدشات کو سمجھتے ہیں۔

برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ سعیدہ وارثی سمیت دو دیگر ٹوری ارکان پارلیمنٹ عید ملن کے بائیکاٹ کا ارادہ رکھتے ہیں۔

ترجمان ڈاؤننگ اسٹریٹ کا کہنا ہے کہ وزیراعظم رشی سونک عید ملن اور مسلمانوں کی خدمات کی خوشی منانے کے منتظر ہیں۔

واضح رہے کہسعیدہ وارثی نے غزہ کے تنازعے کے سبب ہی 2014 میں ڈیوڈ کیمرون کی کابینہ سے بطور فارن آفس منسٹر استعفیٰ دیا تھا۔