الیکٹرانک ووٹنگ مشین کا جائزہ لینے کیلئے الیکشن کمیشن کا وفد برازیل پہنچ گیا

April 15, 2024

پاکستان کے انتخابات میں الیکٹرانک ووٹنگ مشین (ای وی ایم) کے استعمال کے معاملے پر الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کا وفد برازیل پہنچ گیا۔

چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا کی قیادت میں وفد برازیل پہنچا ہے، جو اپنے دورے کے دوران الیکٹرانک ووٹنگ مشین کا جائزہ لے گا۔

ذرائع کے مطابق ای سی پی وفد میں صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب اعجاز چوہان، ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) خضر عزیز اور ندیم زبیر شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق برازیل اور بھارت ای وی ایم کا استعمال طویل عرصے سے کررہے ہیں، 2023ء میں ای سی پی ٹیم کو دورہ برازیل کی منظوری دی گئی تھی۔

ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن حکام کی مصروفیات کے باعث 2 مرتبہ دورہ برازیل ملتوی ہوا تھا۔

ذرائع کے مطابق الیکشن ایکٹ کے مطابق الیکشن کمیشن کو الیکٹرانک ووٹنگ مشین کا پائلٹ پراجیکٹ کرنا ہے۔