ایرانی و برطانوی وزرائے خارجہ کا ٹیلیفونک رابطہ، بڑھتی کشیدگی پر تبادلہ خیال

April 15, 2024

ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان اور برطانیہ کے ڈیوڈ کیمرون کے درمیان رابطہ(فائل فوٹو)

ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ کیمرون سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا۔

تہران سے عرب میڈیا کے مطابق ایرانی اور برطانوی وزرائےخارجہ نے خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی پر تبادلہ خیال کیا۔

عرب میڈیا کے مطابق اس موقع پرایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان کا کہنا تھا کہ کشیدگی کو بڑھانے کے خواہاں نہیں، لیکن اگر اسرائیل نے جوابی حملہ کیا تو پھر پہلے سے زیادہ سخت جواب دینے کے لیے تیار ہیں۔