مشرق وسطیٰ کشیدگی میں اضافہ نہیں دیکھنا چاہتے، امریکی وزیر خارجہ

April 15, 2024

واشنگٹن میں عراقی نائب وزیراعظم محمد علی تمیم نے امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن سے ملاقات کی۔

امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کا کہنا ہے کہ مشرق وسطیٰ کشیدگی میں اضافہ نہیں دیکھنا چاہتے لیکن اسرائیل کے دفاع کی حمایت اور خطے میں اپنے اہلکاروں کا تحفظ جاری رکھیں گے۔

واشنگٹن میں عراقی نائب وزیراعظم محمد علی تمیم سے ملاقات میں بلنکن کا کہنا تھا کہ گذشتہ 36 گھنٹوں سے کشیدگی میں اضافے سے بچاؤ کیلئے سفارتی رابطے کر رہے ہیں۔

اس موقع پر عراقی نائب وزیراعظم کا کہنا تھا کہ خطے کی سلامتی اور استحکام کےلیے فریقین سے تحمل کا مطالبہ کرتے ہیں۔