ایران کی نیت بہت زیادہ تباہی کی تھی، جان کربی

April 16, 2024

امریکی قومی سلامتی کے ترجمان جان کربی نے ایران کے اسرائیل پر حملے سے متعلق اپنے بیان میں کہا ہے کہ ایران کی واضح نیت بہت زیادہ تباہی کی تھی۔

جان کربی کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ یہ بات غلط ہے ایران نے اسرائیلی حملے کی وارننگ پہلے دی تھی۔

انہوں نے کہا کہ ایران سے پیغام ملا تھا لیکن کوئی وقت، ہدف یا ردعمل کی نوعیت شامل نہیں تھی۔

امریکی قومی سلامتی کے ترجمان نے کہا کہ اسرائیل آج بہت مضبوط اسٹریٹجک پوزیشن میں ہے۔

جان کربی کا مزید کہنا تھا کہ ایران پر معاشی دباؤ بڑھانے کے لیے کام کر رہے ہیں۔