پنجاب میں روٹی کی قیمت میں کمی نیا دکھاوا ہے‘ بیرسٹر سیف

April 16, 2024

پشاور(این این آئی) مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف نے پنجاب میں روٹی کی قیمت میں کمی کو نیادکھاواقرار دیتے ہوئے کہاہے کہ سیزن میں گندم ریٹ کم کرکے مریم نواز پنجاب میں کسانوں کا معاشی قتل کررہی ہیں۔پیرکو اپنے بیان میں بیرسٹرسیف نے کہا کہ مریم نواز کا پنجاب میںروٹی کی قیمت16 روپے کرنا ڈرامہ بازی کے سوا کچھ نہیں‘پنجاب میں روٹی اور آٹا کی قیمتیں کم کرنا محترمہ کا نیا دکھاوا ہے۔پنجاب کی شہزادی انتظامیہ کو احکامات ایکس پر دے رہی ہیں۔مریم نواز کی ڈرامہ بازی اور اسکی ہدایت کاری کون کررہا ہے ہمیں علم ہے ۔