کراچی: گلشنِ اقبال میں کار چھیننے کی ویڈیو وائرل

April 16, 2024


کراچی کے علاقے گلشنِ اقبال میں مسکن چورنگی کے قریب 2 روز قبل کار چھیننے کی واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج وائرل ہو گئی۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شہری خریداری کے بعد آ کر اپنی کار میں بیٹھا تو 4 ملزمان نے اسے گھیر لیا۔

ملزمان شہری کو یرغمال بنا کر اپنے ہمراہ لے گئے اور تھوڑے فاصلے پر اسے اتار کر کار لے کر فرار ہو گئے۔

چاروں ملزمان سفید کار میں آئے تھے، پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر لیا ہے۔

پولیس کے مطابق کیس کی تفتیش اے وی ایل سی پولیس کر رہی ہے۔