بحرین میں بارش کے پیشِ نظر تمام تعلیمی اداروں میں آج تعطیل کا اعلان

April 16, 2024


بحرین میں آج بھی گرج چمک کے ساتھ شدید بارش کا امکان ہے۔

بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، بحرین میں بارش کے پیش نظر تمام تعلیمی اداروں میں آج تعطیل کا اعلان کر دیا ہے۔

بحرین کے دارالحکومت منامہ میں گزشتہ روز ہونے والی شدید بارش سے سڑکیں زیرِ آب ہیں اور شہریوں کو دورانِ سفر شدید مشکلات کا سامنا ہے۔