ٹک ٹاک اسٹار کائل ماریسا روتھ 36 سال کی عمر میں چل بسیں

April 16, 2024

فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا

ٹک ٹاک اسٹار کائل ماریسا روتھ 36 سال کی عمر میں چل بسیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کائل ماریسا روتھ کی موت کی تصدیق ان کے اہلخانہ نے کر دی ہے تاہم موت کی وجہ نہیں بتائی گئی۔

کائل ماریسا روتھ کی والدہجیکی کوہن روتھ نےلنکڈ ان کی پوسٹ شیئر کر کے اپنی بیٹی کی موت کا بتایا۔

جیکی کوہن روتھ نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ کائل محبت کرنے والی تھی لیکن اب کچھ بھی معنی نہیں رکھتا۔

اس حوالے سے کائل ماریسا کی بہن کا کہنا ہے کہ میری بہن کا انتقال گزشتہ ہفتے ہوا تھا اور ہم اس صدمے سے باہر نکلنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

انہوں نے لکھا کہ میں جانتی ہوں کہ میری بہن نے اپنے مزاح، ذہانت، خوبصورتی اور گپ شپ سے آپ کے دلوں میں گھر کر لیا تھا۔