پنجاب میں مزید بارشوں کا الرٹ جاری

April 16, 2024

فائل فوٹو

پروونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) پنجاب نے مزید بارشوں کا الرٹ جاری کر دیا۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی نے کہا ہے کہ 18 تا21 اپریل پنجاب بھر میں تیز بارش کے امکانات ہیں، طوفانی بارشوں، آسمانی بجلی کی گرج چمک اور تیز ہواؤں کی پیشگوئی ہے۔

عرفان علی کا کہنا ہے کہ واسا، پنجاب پولیس اور سول ڈیفنس کو بھی موسمی صورتِ حال پر الرٹ جاری کر دیا گیا یے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پی ڈی ایم اے کنٹرول روم 24 گھنٹے فعال ہے۔