این اے 81 گوجرانوالہ سے ن لیگ کے اظہر قیوم کی کامیابی کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار

April 16, 2024

مسلم لیگ ن کے اظہر قیوم---فائل فوٹو

لاہور ہائی کورٹ نے این اے 81 گوجرانوالہ سے مسلم لیگ ن کے اظہر قیوم کی کامیابی کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دے دیا۔

جسٹس شاہد کریم نے سنی اتحاد کونسل کے بلال اعجاز چوہدری کی درخواست پر سماعت کی۔

عدالت نے سنی اتحاد کونسل کے امیدوار بلال اعجاز چوہدری کو بطور ایم این اے بحال کر دیا۔

درخواست میں مؤقف اپنایا گیا تھا کہ بلال اعجاز چوہدری 8 ہزار ووٹوں سے کامیاب قرار پائے تھے، الیکشن کمیشن نے ووٹوں کی دوبارہ گنتی پر مخالف امیدوار اظہر قیوم کو کامیاب قرار دے دیا۔

درخواست میں کہا گیا کہ ریٹرننگ افسر نے ووٹوں کی دوبارہ گنتی پر درخواست گزار کا ڈھائی ہزار ووٹ کم کر دیا۔