ایرانی حکومت نے بحری جہاز پر موجود دو پاکستانیوں کو واپسی کی اجازت دیدی

April 16, 2024

ایرانی حکومت نےایران کی جانب سےقبضے میں لیے گئے اسرائیل کے بحری جہازپر موجود دو پاکستانیوں کو واپسی کی اجازت دے دی۔

سفارتی ذرائع کے مطابق ایران کی جانب سے اجازت پاکستانی دفتر خارجہ کی کوششوں پر دی گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایران نے مطلع کیا ہے کہ پاکستانی عملہ وطن واپس جانے کے لیے آزاد ہے، جہاز کے کپتان کا اختیار ہے کہ وہ جب بھی اپنے عملے کو اجازت دے وہ جہاز سے اتر جائیں۔

سفارتی ذرائع نے بتایا کہ ایرانی سفیر رضا امیری مقدم نے گزشتہ روز دونوں پاکستانیوں کی رہائی کی یقین دہانی کرائی تھی، ایرانی سفیر نے یقین دہانی دفتر خارجہ میں ملاقات میں کرائی تھی۔