نواز شریف کو چاہیے شہباز شریف کیخلاف سپریم کورٹ جائیں، فواد چوہدری

April 16, 2024

فائل فوٹو

سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ آج فیض آباد دھرنے کی رپورٹ آئی ہے، فیض آباد دھرنے کی ذمے داری پنجاب حکومت پر ڈالی گئی ہے۔

لاہور ہائی کورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ اس وقت پنجاب حکومت کے سربراہ شہباز شریف تھے، اب نواز شریف کو چاہیے شہباز شریف کے خلاف سپریم کورٹ جائیں۔

انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کو چاہیے اپنے پہلے فیصلے پر عملدرآمد کروائے، وزیرِ اعظم کو طلب کرے اور ان کی ذمے داری کا تعین کرے۔

فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ آپ لوگوں کو نہ کہیں کہ زبردستی اتنے میں نان فروحت کریں، حکومت نے ہر چیز کا حل یہ نکلا ہے کہ گرفتار کر لو۔

سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ اس طرح سوسائٹی نہیں چلتی، بات چیت سے مسئلے کو حل کرے۔