عسکری ٹاور جلاؤ گھیراؤ کیس، خدیجہ شاہ کے ورانٹِ گرفتاری جاری

April 16, 2024

خدیجہ شاہ—فائل فوٹو

لاہور کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے پی ٹی آئی رہنما خدیجہ شاہ کے ورانٹِ گرفتاری جاری کر دیے۔

عدالت نے عسکری ٹاور جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں خدیجہ شاہ کے ورانٹ گرفتاری جاری کیے ہیں۔

عدالت نے خدیجہ شاہ کو کل پیش ہونے کی ہدایت کر دی۔

خدیجہ شاہ کے عدالت میں پیش نہ ہونے پر عدالت نے قابلِ ضمانت ورانٹِ گرفتاری جاری کیے ہیں۔

واضح رہے کہ آج ہی لاہور کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے جناح ہاؤس حملہ اور جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں پی ٹی آئی رہنما خدیجہ شاہ کے وارنٹِ گرفتاری منسوخ کیے تھے۔