شرجيل انعام کی کراچی پریس کلب کی گرانٹ بڑھا کر 10 کروڑ کرنے کی ہدايت

April 16, 2024

کراچی پریس کلب کے صدر سعید سربازی اور نائب صدر رشید میمن نے شرجيل انعام ميمن سے ملاقات کی۔

سندھ کے وزیر اطلاعات شرجيل انعام ميمن نے کراچی پریس کلب کی گرانٹ 5 کروڑ روپے سے بڑھا کر 10 کروڑ روپے کرنے کی ہدايت کردی ہے۔ شرجيل انعام میمں نے کہا ہے کہ کراچی پریس کلب کے ممبران کے پلاٹس اور دیگر مسائل حل کریں گے۔

اس بات کا اظہار انہوں نے ملاقات کرنے والے کراچی پریس کلب کے صدر سعید سربازی اور نائب صدر رشید میمن سے بات چیت کرتے کیا۔

پریس کلب کے وفد نے صوبائی وزیر اطلاعات شرجيل انعام ميمن کو دوبارہ محکمہ اطلاعات کی وزارت ملنے پر مبارکباد دی اور پریس کلب کے مسائل سے آگاہ کرتے ہوئے کراچی پریس کلب کی گرانٹ بڑھانے کی درخواست کی۔

شرجيل انعام میمن نے ڈی جی انفارمیشن سلیم خان کو گرانٹ بڑھا کر 10 کروڑ روپے کرنے کی سمری تیار کرکے بھیجنے کی ہدایت کی۔

شرجيل انعام میمن نے کہا کہ صحافیوں کے مسائل حل کئے جائیں گے، محکمہ اطلاعات صحافیوں سے ہر وقت رابطہ میں ہے، کراچی پریس کلب کے ممبران کے پلاٹس کے مسائل اور دیگر مسائل حل کئے جائیں گے۔