عمان میں شدید بارشیں، ہلاکتوں کی تعداد 18 ہوگئی

April 17, 2024

تصویر بشکریہ غیرملکی میڈیا

عمان میں شدید بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں ہلاک افراد کی تعداد 18 ہوگئی۔

عرب میڈیا کے مطابق عمان میں زیادہ تر اموات ریلے میں گاڑی بہہ جانے سے ہوئیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ریلے میں بہہ جانے والی گاڑی میں اسکول کے 10 بچے بھی تھے۔

عمان میں حکام نے لوگوں کو گھروں سے کام کرنے کی ہدایت بھی کی ہے۔

مقامی محکمہ موسمیات کے مطابق آج رات تک تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے۔