بلوچستان: تیز ہواؤں سے گھروں پر لگے سولر پینل اُڑ گئے

April 17, 2024

فائل فوٹو

بلوچستان کے متخلف علاقوں گوادر، جیونی اور سنٹسر سمیت پہاڑی سلسلے میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی اورتیز ہواؤں سے گھروں پر لگے سولر پینل اُڑ گئے۔

پاک ایران سرحدی علاقوں اور پہاڑوں پر بارش سے ندی نالوں میں طغیانی آ گئی جبکہ سیلابی ریلوں سے سنٹسر کے ایک درجن سے زائد دیہات کا زمینی رابطہ منقطع ہو گیا۔

اس کے علاوہ کلدان، پلیزی، گبد قلاتو، چب ریکانی سمیت گردونواح میں بھی شدید بارش ہوئی۔