دبئی، پاکستان قونصل خانہ آج بند رہے گا

April 17, 2024

دبئی میں پاکستان قونصل خانہ تمام سروس کے لیے آج بند کر دیا گیا۔

اس حوالے سےپاکستان قونصل خانہ کا کہنا ہے کہ قونصلر سروس فراہم کرنا آج ممکن نہیں۔

پاکستان قونصل خانہ نے کہا کہ کل 18 اپریل سے قونصل خانہ خدمات انجام دے گا۔

واضح رہے کہ دبئی میں رات سے جاری بارش کا سلسلہ تھم گیا ہے، مختلف علاقوں سے نکاسی آب کا سلسلہ جاری ہے۔

گزشتہ روز متحدہ عرب امارات کی مختلف ریاستوں میں طوفانی بارشوں نے 75 سال کا ریکارڈ توڑ دیا۔

حکومت کی ہدایت پر اسکولوں میں ریموٹ لرننگ جبکہ دفاتر کے ملازمین کو ورک فرام ہوم کی ہدایات کی گئی ہیں۔