سعودی معاون وزیرِ دفاع پاکستان پہنچ گئے

April 17, 2024

سعودی معاون وزیرِ دفاع میجر جنرل (انجینئر) طلال بن عبداللّٰہ العتیبی—فائل فوٹو

سعودی عرب کے معاون وزیرِدفاع میجر جنرل (انجینئر) طلال بن عبداللّٰہ العتیبی پاکستان کے دورے پر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد پہنچ گئے۔

پاکستان پہنچنے پر سعودی معاون و زیرِدفاع میجر جنرل (انجینئر) طلال بن عبداللّٰہ العتیبی کا پُرتپاک استقبال کیا گیا۔

اپنے دورے کے دوران سعودی عرب کے معاون وزیرِ دفاع آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ملاقات کریں گے۔

ملاقات میں پاک سعودیہ دفاعی تربیت سمیت دفاعی امور زیرِبحث آئیں گے۔

سعودی معاون وزیرِ دفاع میجر جنرل (انجینئر) طلال بن عبداللّٰہ العتیبی کی آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے ملاقات میں دفاعی تعلقات کو مزید وسعت دینے پر بھی تبادلۂ خیال کیا جائے گا۔