نوشہروفیروز: کراچی سے عید منانے آئے خاندان کی بچی مبینہ اغواء

April 17, 2024

—فائل فوٹو

نوشہرو فیروز میں کراچی سے عید منانے آئے ہوئے خاندان کی 3 سالہ بچی مبینہ طورپر اغواء کر لی گئی۔

نوشہرو فیروز پولیس کے مطابق گزشتہ روز گھر کے باہر کھیلتے ہوئے مذکورہ بچی لاپتہ ہو گئی تھی۔

پولیس نے بچی کے لاپتہ ہونے کا مقدمہ درج کرلیا ہے اور مختلف پہلوؤں سے تفتیش کر رہی ہے۔

بچی کی بازیابی کے لیے اہلِ خانہ نے احتجاج کرتے ہوئے اس کی جلد بازیابی کا مطالبہ کیا ہے۔