اماراتی حکومت کا موسمیاتی الرٹ کے خاتمے کا اعلان، مصنوعی بارش کی افواہوں کی تردید

April 17, 2024

تصویر سوشل میڈیا۔

متحدہ عرب امارات کی حکومت نے موسمیاتی الرٹ کے خاتمے کا اعلان کر دیا، امارتی حکومت نے کہا کہ مصنوعی بارش نہیں کی اور سوشل میڈیا پر مصنوعی بارش کی افواہوں کی تردید کی۔

دوسری جانب اماراتی اسکول انتظامیہ نے اعلان کیا کہ جمعرات اور جمعہ کو بھی تعلیمی اداروں میں ریموٹ لرننگ ہوگی۔

دریں اثنا دبئی کی سب سے بڑی ہائی وے شیخ زائد پر ٹریفک کی مکمل بحالی کی کوششیں جاری ہیں۔

شیخ زائد روڈ کے اطراف سڑکوں پر پانی کی نکاسی کی جا رہی ہے۔ شارجہ کے متعدد علاقوں میں اشیائے خور و نوش کی سپر اسٹورز تک ترسیل معطل ہے۔

شارجہ اور عجمان میں پانی کی نکاسی کیلئے مشنیں نصب کی گئی ہیں۔