سوئی گیس کے زیادہ بل بھیجنا عوام پرظلم ہے‘ جے یو آئی پاکستان

April 18, 2024

کوئٹہ(پ ر)جمعیت پاکستان کے صوبائی امیر مولانا عبدالمالک مولانا محمد عالم لانگو مولانا محمد اقبال عثمانی حاجی امین اللہ امین حاجی عبدالصادق نورزئی حاجی عبدالرزاق لانگو اور ڈاکٹر حفیظ الرحمن کھوسہ نے کہاہے کہ سوئی سدرن گیس کمپنی کی جانب سے صارفین کو سلومیٹر چارجز کی آڑ میں استعمال شدہ یونٹس سے سینکڑوں فیصد زیادہ بلز بھیجنا سراسر ظلم ہے لگتاہے کہ عوام کی جیبوں سے کسی بھی طریقے پیسے نکلوانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جن علاقوں میں گیس فراہم ہی نہیں کی جاتی وہاں کے لوگوں کو سلو میٹر کا " مجرم" بنا دیا گیاہے کمپنی اس مسئلے کا بھی کوئی حل نکال لیں کہ جب گیس فراہم نہیں کی جاتی ہو تو سلومیٹر چارجز سے بچنے کے لئے گیس میٹرز کو کس طریقے سے چلایا جائے انہوں نے کہا ہے کہ عدالت عالیہ بلوچستان کے جانب سے دس فیصد بلز جمع کرانے کے فیصلے کے بعد بھی گیس محکمے کے آفیسران بل کی درستگی کرانے کے لئے کمپنی کے پاس جانے والے ہر صارف کو الگ الگ تنبیہ کرتے رہیں کہ عدالت کے فیصلے پر نہ جائیں بل تمہیں جمع کرانے ہی ہوں گے۔