پاکستان چیسٹ سوسائٹی بلوچستان کے نومنتخب صدر اور جنرل سیکرٹری کو مبارکباد

April 30, 2024

کوئٹہ (پ ر) بلوچستان کی ڈاکٹرز کمیونٹی اور محکمہ صحت سے وابستہ دیگر اسٹیک ہولڈرز نے ڈاکٹر سیدہدایت ا للہ کو پاکستان چیسٹ سوسائٹی بلوچستان کا صدر اور ڈاکٹر وحید شاہ کو نائب صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے انتخاب سے اہلیان بلوچستان اور ڈاکٹرز برادری بالخصوص پلمونولوجی کے شعبے سے وابستہ ڈاکٹرز میں خوشی کی لہر دوڑگئی ہے ۔امید ہے کہ ان کی قیادت میں بلوچستان میں چیسٹ سوسائٹی کی ترقی کے لئے کوششیں کی جائیں گی ۔بیان میں کہا گیا کہ ڈاکٹر سید ہدایت اللہ اور وحید شاہ کو ڈاکٹرز کے مسائل کا بخوبی علم ہے جو بہترانداز سے ان کے مسائل حل کر سکتے ہیں۔