اگر بھارتی ٹارگٹ کلنگ پر کوئی بیان نہیں تو اس کا مطلب یہ نہیں کہ ہم سوئے ہوئے ہیں، اسحاق ڈار

April 18, 2024

اسحاق ڈار--- فائل فوٹو

وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ اگر بھارتی ٹارگٹ کلنگ پر کوئی بیان نہیں تو اس کا مطلب یہ نہیں کہ ہم سوئے ہوئے ہیں۔

وزارت خارجہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ وزیراعظم اور میں او آئی سی اجلاس میں شرکت کیلئے گیمبیا جائیں گے۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ گزشتہ رات شراکت داروں کیساتھ وزارت خارجہ میں اجلاس ہوا، افغان وزیر خارجہ نے مبارکباد کا فون کیا تو دورے کی دعوت بھی دی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ وقت آنے پر افغانستان کا دورہ ضرور کریں گے۔