دبئی ایئرپوٹ پر پاکستانی مسافروں کو مشکلات، سفارتخانے نے ٹیم تشکیل دے دی

April 18, 2024

دبئی میں پاکستان قونصل خانے نے پاکستانی مسافروں کی مشکلات دور کرنے کیلئے ٹیم تشکیل دے دی، عوام کو شکایت درج کروانے کیلئے ایمرجنسی ہاٹ لائن بھی قائم کردی گئی۔

دبئی میں پاکستانی قونصل جنرل حسین محمد نے پاکستانی مسافروں سے ایئرپورٹ پر ملاقات کے دوران کہا کہ مسافروں کی شکایات دور کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

قونصل جنرل نے کہا کہ دبئی حکام سے رابطے میں ہیں، فلائٹ آپریشن جلد معمول پر آنے کی توقع ہے۔

سابق پاکستانی کرکٹرز مصباح الحق، عبدالرزاق، عمر گل، کامران اکمل ایئرپورٹ پر موجود ہیں، سابق کھلاڑیوں کی فلائٹ ہوسٹن امریکا کے لیے رات 8 بجے شیڈول ہے، جسے تاخیر کا سامنا ہے۔

پاکستانی سفارتی عملے نے کرکٹرز سے ملاقات بھی کی ہے۔ قونصل جنرل کا کہنا ہے کہ سابق پاکستانی کرکٹرز کیلئے دبئی حکام سےخصوصی بات چیت کی۔