بلوچستان کابینہ آج دوپہر 12 بجے حلف اٹھائے گی

April 19, 2024

فائل فوٹو

بلوچستان کابینہ آج دوپہر 12 بجے حلف اٹھائے گی،گورنر بلوچستان ملک عبدالولی کاکڑ کابینہ سے حلف لیں گے۔

ترجمان حکومت بلوچستان کے مطابق صوبائی کابینہ میں 14 وزراء شامل ہوں گے۔

دوسری جانب سندھ کابینہ کے مزید آٹھ وزرا نے حلف اٹھا لیا جس کے بعد سندھ میں وزراء کی تعداد 18 ہوگئی ہے۔

گورنر ہاؤس کراچی میں گورنر کامران ٹیسوری نے جام اکرام دھاریجو، محمد علی ملکانی، مخدوم محبوب الزمان، دوست محمد راہموں، شاہد عبدالسلام تھیم، ریاض حسین شاہ شیرازی، شاہینہ شیر علی اور میر طارق علی تالپور سے صوبائی وزیر کے عہدے کا حلف لیا۔