سی این جی سپلائی پر سیلز ٹیکس میں اضافہ کردیا گیا

April 19, 2024

فائل فوٹو۔

سی این جی سپلائی پر سیلز ٹیکس میں اضافہ کر دیا گیا۔اسلام آباد سے جارینوٹیفکیشن کے مطابق سی این جی صارفین پر سپلائی ویلیو کے حساب سے جی ایس ٹی عائد کیا گیا ہے۔

ریجن ون کیلئے سیلز ٹیکس ویلیو 140 سے بڑھا کر 200 روپے کر دی گئی ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ریجن ٹو کیلئے سیلز ٹیکس ویلیو 135 سے بڑھا کر 200 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے۔

ایف بی آر کے مطابق ریجن ون میں خیبر پختوانخوا، بلوچستان، راولپنڈی اسلام آباد اور گوجرخان شامل ہیں، جبکہ ریجن ٹو سندھ اور پنجاب کے دیگر شہروں پر مشتمل ہے۔