لاہور: خاتون کے قتل کا مقدمہ شوہر، سسرالیوں پر درج

April 19, 2024

لاہور کے علاقے شاد باغ میں خاتون کے قتل کا مقدمہ شوہر اور سسرالیوں کے خلاف درج کرلیا گیا۔

پولیس کے مطابق مقتولہ سحر کو مبینہ طور پر اس کے شوہر، سسر اور جیٹھ نے گلا کاٹ کر قتل کیا ہے۔

پولیس نے مقدمہ مقتولہ کے ماموں کی درخواست پر شوہر، سسر، ساس اور جیٹھ کے خلاف درج کیا ہے۔

پولیس کے مطابق واقعے کی تفتیش جاری ہے، تاحال کوئی گرفتاری نہیں ہوئی، مقتولہ سحر اچھرہ کی رہائشی اور ڈینٹسٹ تھی۔